Monday, October 19, 2009

رحمان بابامحمود احمدی نژادیوسف اسلام ByMuhammadAmirSultanChishtri923016778069


رحمان بابا
Updated On : 2009-04-02
عبدالرحمن نام
1633تاریخ پیداءش
1708تاریخ وفات
وجھ شھرت
پشتو کے عظیم صوفی شاعر
آ پ کا کلام تصوف کے رموز و عوامض سے مملو ہے۔ مجموعہ کلام دیوان کے نام سے شائع ہو چکا ہے ۔ اس میں پانچ ہزار کے قریب اشعار ہیں۔


رحمان بابا مہمند قبیلے کی ایک شاخ غوریہ خیل سے تعلق رکھتے تھے۔ پشاور کے قریب موضع کلی میں پیدا ہوئے ۔ اپنے زمانے کے متبحر علما سے فقہ اور تصوف کی تعلیم حاصل کی۔ پشتون شاعری کے حافظ شیرازی کہلاتے ہیں۔

آ پ کا کلام تصوف کے رموز و عوامض سے مملو ہے۔ مجموعہ کلام دیوان کے نام سے شائع ہو چکا ہے ۔ اس میں پانچ ہزار کے قریب اشعار ہیں۔ مزار پشاور کے جنوب میں ہزار خانہ کے مقام پر ہے۔




















محمود احمدی نژاد
محمود احمدی نژادنام
28/10/1956تاریخ پیداءش
Aliveتاریخ وفات
وجھ شھرت
موجودہ ایرانی صدر
گامسر کے قریب ایک گائوں میں ایک لوہار کے گھر پیدا ہوئے۔ عمر ایک سال کی تھی جب خاندان نے تہران کی طرف نقل مکانی کی۔ انقلاب ایران میں پاسداران سے وابستہ رہے۔ ان پر امریکہ سفارت خانے پر حملہ کرنے کا الزام بھی عائد کیا گیا۔


تہران کی شہرداری
2003 میں تہران کے شہردار بنے۔ میئر کی نامزدگی سے پہلے بہت کم لوگ ان کے نام سے واقف تھے۔ جب تہران کا میئر نامزد کیا گیا تو انہوں نے اپنے پیشرو اصلاح پسند میئر کی طرف سے کی جانے والی بہت سے تبدیلیوں کو ختم کر دیا۔

محمود احمدی نژاد نے شہر میں مغربی طرز کے فاسٹ فوڈ ریستوران ختم کر دیے اور بلدیہ کے مرد ملازمین کے لیے لمبے بازوں والی قمیضیں پہننے اور داڑھیاں رکھنے کے احکامات جاری کیے۔ ایران کے اصلاح پسند صدر محمد خاتمی نے احمدی نژاد کے کابینہ کے اجلاسوں میں شرکت کرنے پر پابندی لگا دی تھی۔ عام حالات میں شہر کا میئر کابینہ کے اجلاسوں میں شرکت کرتا تھا۔

احمدی نژاد نے ایک اشتہاری مہم پر بھی پابندی لگا دی جس میں فٹ بال کے برطانوی کھلاڑی ڈیوڈ بیکھم کو دکھایا گیا تھا۔ انیس سو اناسی کے اسلامی انقلاب کے بعد ایران میں کسی بھی اشتہاری مہم میں مغرب سے تعلق رکھنے والی کسی شخصیت کو نہیں دکھایا جا سکتا۔

محمود احمدی نژاد دارالحکومت تہران کے میئر ہونے کے باوجود ایک چھوٹے سے فلیٹ میں رہتے رہے اور میئر کی سرکاری رہائش گاہ استعمال نہیں کی۔ انہوں نے سرکاری گاڑی بھی استعمال نہیں کی۔

صدارتی انتخاب
جب انہوں نے 2005 میں صدارت کا انتخاب لڑنے کا اعلان کیا تب بھی وہ ایران کی قومی سیاست میں کوئی جانا مانا نام نہیں تھے۔ لیکن صدارتی انتخاب کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ میں انہوں نے سابق صدر ہاشمی رفسنجانی کے بعد سب سے زیادہ ووٹ لے کر مبصرین کو حیران کر دیا اور یوں دوسرے مرحلے میں وہ ہاشمی رفسنجانی کے مدمقابل آ کھڑے ہوئے۔

صدارتی انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ میں کوئی امیدوار مقررہ پچاس فیصد ووٹ لینے میں ناکام رہا تھا جس کے بعد پہلے دو امیدواروں کے درمیان دوبارہ ووٹنگ ہوئی۔ انتخابات کے دوسرے مرحلے میں احمدی نژاد نے باسٹھ فیصد جب کے ان کے مد مقابل سابق صدر ہاشمی رفسنجانی نے چھتیس فیصد ووٹ حاصل کیے۔

انتخابات جیتنے کے بعد محمود احمدی نژاد نے انقلابِ ایران کی اسلامی اقدار اور ایران کو تیل سے حاصل ہونے والی دولت کی منصفانہ تقسیم پر زور دیا۔ ایران کے غریب صوبوں میں احمدی نژاد کے حق میں بھاری تعداد میں ووٹ ڈالے گئے ہیں۔

احمدی نژاد نے ایران کے پسے ہوئے اور معاشی طور پر پسماندہ طبقوں کی معاشی ترقی کے لیے اقدامات کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ انتخابی مہم کے دوران انہوں نے ملک سے بدعنوانیوں اور کرپشن کو ختم کرنے اور زوال پذیر مغربیت سے بھی نجات دلانے کے وعدے کیے تاہم ان کے مدمقابل ہاشمی رفسنجانی اصلاحات اور مغربی ممالک اور امریکہ سے تعلقات بہتر کرنے کی بات کرتے رہے۔

صدر بننے کے بعد امریکی مخالفت کا شدت سے سامنا کرنا پڑا۔ دوسری طرف ایٹمی پروگرام پر بھی عالمی اعتراض کی وجہ سے مسلسل ان پر دبائو بڑھتا رہا۔ لیکن ان حالات میں بھی انہوں نے حالات کا مقابلہ کیا۔

اسرائیل کے خلاف ان کے بیانات نے کئی دفعہ عالمی سطح پر متنازع حیثیت حاصل کی۔ احمدی نژاد امریکی اور مغربی دنیا میں جتنے غیر مقبول ہیں اتنے ہی اپنے عوام میں وہ ہردلعزیزرہے ہیں۔ کیونکہ ان کا انتخاب ہی امریکہ دشمنی کی وجہ سے کیا گیا تھا۔






















یوسف اسلام
یوسف اسلامنام
21/07/1948تاریخ پیداءش
Aliveتاریخ وفات
وجھ شھرت
معروف گلوکار
اسٹیون دمتری جیورجیو، المعروف: کیٹ اسٹیونز 1966 سے 1978 تک موسیقی کی دنیا میں تہلکہ مچانے والے معروف گلوکار تھے جو 21 جولائی 1948 کو انگلستان کے دارالحکومت لندن میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے 1977 میں موسیقی کو خیر باد کہتے ہوئے اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا۔



بطور موسیقار و گلوکار 1970 کی دہائی سے اب تک ان کے 60 ملین سے زائد البم فروخت ہوچکے ہیں۔ ان کے مشہور ترین البموں میں Tea for the Tillerman اور Teaser and the Firecat، جن کی 30،30 لاکھ کاپیاں فروخت ہوئیں اور Catch Bull at Four شامل ہیں جس کی ابتدائی دو ہفتوں میں 5 لاکھ البمیں فروخت ہوئیں۔

ان کے مشہور گانوں میں "Morning Has Broken", "Peace Train", "Moonshadow", "Wild World", "Father and Son", "If You Want To Sing Out, Sing Out", "Trouble" اور "The First Cut Is the Deepest" شامل ہیں۔

انہوں نے 1977 میں اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا اور 1978 میں نام تبدیل کرکے یوسف اسلام رکھ لیا۔ قبولِ اسلام کے بعد انہوں نے موسیقی کو خیر باد کہہ دیا اور خود کو مسلمانوں میں تعلیم کے فروغ سے وابستہ کردیا۔ ایک دہائی بعد سلمان رشدی کے خلاف جاری کئے گئے فتوے کی مبینہ حمایت پر زبردست تنازع پیدا ہوگیا، بعد ازاں انہوں نے کہا کہ ان کے بیان کا غلط مطلب لیا گیا۔

انہوں نے 11 ستمبر اور 7 جولائی 2005 کے لندن بم دھماکوں کی مذمت کی۔ 2004 میں امریکہ جاتے ہوئے انہیں اس وقت روک لیا گیا جب امریکہ نے کہا کہ ان کا نام ان افراد کی فہرست میں شامل ہے جنہیں امریکہ میں داخلے کی اجازت نہیں۔

انہیں فلسطینیوں کی حمایت پر ایک مرتبہ اسرائیل سے بھی ملک بدر کیا جاچکا ہے۔ 2006 میں وہ موسیقی کی دنیا میں واپس آئے اور 28 سال بعد پہلی بار گانے ریکارڈ کروائے۔ اس نئے البم کا نام "An Other Cup" ہے۔

انہیں دنیا میں قیام امن کے لئے کام کرنے پر مختلف اعزاز سے نوازا گیا ہے جن میں 2004 مردِ امن اور 2007 میڈیٹرینین انعام برائے امن شامل ہیں۔ وہ اپنی اہلیہ فوزیہ مبارک علی اور 5 بچوں کے ساتھ لندن میں رہتے ہیں اور سال کا کچھ حصہ دبئی میں گذارتے ہیں۔ اس وقت وہ لندن میں ایک اسلامی اسکول بھی چلارہے ہیں۔

البم
بطور کیٹ اسٹیونز
Matthew and Son
New Masters
Mona Bone Jakon
Tea for the Tillerman
Teaser and the Firecat
Catch Bull at Four
Foreigner
Buddha and the Chocolate Box
Saturnight ٹوکیو میں براہ راست
Numbers
Greatest Hits
Izitso
Back to Earth
Footsteps in the Dark: Greatest Hits, Vol. 2
Majikat
Gold (مجموعہ)

مجموعے
The Very Best of Cat Stevens

بطور یوسف اسلام

An Other Cup نیا البمThe Life of the Last Prophet
Prayers of the Last Prophet
A is for Allah
I Look I See
Indian Ocean
Footsteps in the Light
An Other Cup





















No comments:

Post a Comment